• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
عبدالقادر پٹیل

مشکل ترین وقت میں بھی ہماری توجہ پولیو کے خاتمہ پر مرکوز رہی ہے،وزیر صحت

News Editor by News Editor
مارچ 18, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ مشکل ترین وقت میں بھی ہماری توجہ پولیو کے خاتمہ پر مرکوز رہی ہے،چیلنجز کے باوجود پولیو کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔

وہ فرانسیسی ایجنسی برائے ترقی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی جس میں پولیو کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سماجی تحفظ اور صحت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد ملک سے پولیو کے خاتمہ کی ضروریات کی نشاندہی کرنے کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے، وفد 2023 میں پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے اور 2022 کی موسمیاتی تباہی کی روشنی میں مدد کے لیے شعبوں کو سمجھنے کے لیے کام کر رہا ہے۔گزشتہ برس سیلاب کی تباہی سے 33 ملین سے زائد افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کئی اضلاع میں صحت کی خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ہزاروں لوگ اپنے گھر اور ذریعہ معاش سے محروم ہو گئے ہیں، جس سے 2022 کے سیلاب کے بعد ہمارے سماجی تحفظ کے طریقہ کار پر شدید دبا پڑا ہے۔ ہم اب بھی بحالی کے کاموں میں سرگرم عمل ہیں، لیکن ان مشکل ترین اوقات کے باوجود، پاکستان نے پولیو کے خاتمے سے اپنی توجہ نہیں ہٹائی کیونکہ پاکستان کے بچے، پوری دنیا کے بچوں کی طرح، ایک صحت مند زندگی کے مستحق ہیں۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کے وفد کی قیادت پولیو کے خاتمے کے عالمی سربراہ جے ویگنر جبکہ فرانسیسی ایجنسی برائے ترقی کے وفد کی سربراہی صحت اور سماجی تحفظ کے ڈائریکٹر اگنس سوکاٹ نے کی ۔وفد کے ارکان نے کہا کہ وہ پولیو کے خاتمے کے لئے گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والی پیشرفت کو سراہتے ہیں اور پرامید ہیں کہ پولیو کا خاتمہ بہت حد تک نظر آ رہا ہے موجودہ وقت میں صرف سات اضلاع میں پولیو کی بیماری باقی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق 2021 کے بعد پولیو کے تمام کیسز جنوبی خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئیہیں۔وزیر صحت نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی فراخدلانہ تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان پولیو وائرس کے خلاف جارحانہ انداز میں لڑ رہا ہے۔

ڈونرز سے کامیاب ویکسین مہمات کے لئے فنڈنگ کا تعاون لازمی ہے، تاکہ ہم کامیابی سے حفاظتی ویکسین کی مہمات چلا سکیں اور ہم اپنا مطلوبہ ہدف حاصل کر سکیں، ہم آخری باقی ماندہ جغرافیائی علاقوں سے حفاظتی ویکسین سے وائرس کو ختم کرنے کے لیے فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔ وفاقی سپیشل سیکرٹری صحت نے کہا کہ پولیو میں سرمایہ کاری صحت کے نظام میں سرمایہ کاری ہے ۔پولیو پروگرام نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ کس طرح سب سے زیادہ مشکل ترین صحت کی ہنگامی صورتحال کے لیے سب سے زیادہ قابل اعتماد مدد فراہم کر سکتا ہے۔کوارڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ جب کورونا وائرس کی عالمگیر وبا نے پاکستان کو نشانہ بنایا، چند ہی دنوں میں اے ایف پی کی نگرانی کرنے والی ٹیمیں کورونا سرویلنس ٹیمیں بن گئیں۔

کورونا ویکسین کے آنے کے بعد، پولیو ورکرز ویکسین سے متعلق ہچکچاہٹ سے نمٹنے اور گھر گھر مہم کے دوران شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کے بارے میں آگاہ کرنے میں سب سے آگے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے دوران بھی قابل ذکر تعاون دیکھا گیا۔ ہزاروں پولیو ورکرز سیلاب سے متاثر ہوئے ، یہاں تک کہ ایک ایسے وقت میں جب انہوں نیبہت کچھ کھو دیا تھا اس کے باوجود ورکرز نے پولیو کے خاتمے کے اقدام کے زیر اہتمام صحت کیمپوں میں بھی اپنی خدمات جاری رکھیں۔وفد نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر جاری عزم قابل تعریف ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پولیوعبدالقادر پٹیل
Previous Post

پنجاب یونیورسٹی میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

Next Post

پنجاب یونیورسٹی لائبریری میں آئی ای ای ای ایکسپلور ڈیٹابیس پرتربیتی ورکشاپ

News Editor

News Editor

Next Post
پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی لائبریری میں آئی ای ای ای ایکسپلور ڈیٹابیس پرتربیتی ورکشاپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading