• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
اسحق ڈار

مشکل اصلاحات ہوچکیں، آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کی کوئی تکنیکی وجہ نہیں، اسحق ڈار

News Editor by News Editor
جون 3, 2023
in پاکستان, کاروبار
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بہت مشکل اصلاحات ہوچکی ہیں اور آئی ایم ایف معاہدے کی تاخیر میں کوئی تکنیکی وجہ نہیں،

کچھ لوگوں کو شوق ہے وہ ڈیفالٹ کی تاریخیں دیتے رہتے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے، بجائے لوگوں کو امید اور تسلی دینے کے تاریخیں دے رہے ہیں،ملک میں سیاسی عدم استحکام سب سے نقصان دہ چیز ہے، حکومت اب تک معیشت میں جدوجہد کررہی ہے،یہ بڑا مشکل فیصلہ تھا گزشتہ حکومت کو چلنے دیں اور تباہی ہوجائے یا پھر فیصلہ لیا جائے، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے لبیک کہا تو ہم نے ذمہ داری لے لی، پہلے 1998، پھر 2013 اور آج پھر ملک کو ہماری ضرورت ہے۔

ہفتہ کویہاں کراچی ایوان صنعت وتجارت کے وفد سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک مشکل اقتصادی صورتحال اورچیلنجوں کا سامنا کررہاہے مگر تمام شراکت داروں کے تعاون سے ان مسائل پرقابو پالیاجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ 2013 میں بھی ملک کواسی طرح کی چیلنجوں کاسامنا تھا اوراس وقت بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کی جارہی تھی تاہم اس وقت بھی مسلم لیگ ن کی قیادت نے تاجروں اورصنعت کاروں سمیت شراکت داروں کی معاونت سے چیلنجوں پرقابو پایا اورپاکستان کی معیشت دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن گئی، ملک کے تمام معاشی اشاریے بہتری کی عکاسی کررہے تھے جسے بدقسمتی سے گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں 47 ویں معیشت بنادیاگیا۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ جوبھی وعدے کئے جائے وہ پوری ہوں، ملکی معیشت مشکلات کاشکارہے تاہم بہتری کی امیدہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ کچھ لوگوں کوملک کے دیوالیہ ہونے کاشوق ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا، جولوگ ملک کے دیوالیہ ہونے کی تاریخیں دے رہے ہیں انہیں شرم آ نی چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، پاکستان نے اپنے تمام بیرونی ادائیگیوں کویقینی بنایاہے اورکسی قسم کی ادائیگی میں کوئی تاخیرنہیں کی گئی، پاکستان ایک خودمختارملک ہے اگرہم پرقرضہ ہے توہمارے ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کے اثاثے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کوپائیدارنمو اوراستحکام کی راہ پرگامزن کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، کوشش ہے کہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کی جائے، قیمتوں میں استحکام کیلئے کام ہورہاہے، گزشتہ دنوں میں دوبار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی گئی، اسی طرح ایل پی جی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام سے معیشت کمزورہوتی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیرسے مشکلات ہوں گی، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے وعدوں کوتوڑا جس سے پاکستان کیلئے مشکلات پیداہوئیں، ہم نے مشکل مگردلیرانہ فیصلے کئے مگرہمارے لئے ملک اورریاست اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ زراعت سمیت کئی شعبوں میں بہتری آرہی ہے، ہم آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں بھی بہتری لارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ کاروباری طبقے کے جائز مطالبات کونہ صرف تسلیم کریں گے بلکہ سہولیات بھی دی جائیگی۔ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بجٹ کے بعد بھی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کراچی ایوان صنعت وتجارت کے وفد نے بجٹ تجاویز پرغورکرنے پروزیرخزانہ کاشکریہ اداکیا اورحکومت کو تاجربرادری کی طرف سے مکمل تعاون کایقین دلایا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئی ایم ایفاسحق ڈارمشکل اصلاحاتمعاہدے
Previous Post

زرداری پر قتل کی سازش کے الزامات کا کیس، شیخ رشید کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور

Next Post

اللہ معاف کرے کپتان کے پاس ٹیم کیلئے 11 کھلاڑی بھی نہیں رہنے، خواجہ آصف

News Editor

News Editor

Next Post
خواجہ آصف

اللہ معاف کرے کپتان کے پاس ٹیم کیلئے 11 کھلاڑی بھی نہیں رہنے، خواجہ آصف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading