مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل ڈپریشن کی پیش رفت، پاکستان کے ساحلی علاقوں کے لیے فی الحال کوئی خطرہ نہیں

کراچی: محکمہ موسمیات پاکستان نے مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ٹراپیکل ڈپریشن کے حوالے سے چوتھا الرٹ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ کا نظام گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال یا شمال مغرب کی سمت میں بڑھا ہے، اور اس وقت کراچی سے تقریباً 1004 کلومیٹر جنوب، جنوب مشرق میں واقع ہے۔
یہ سسٹم بھارتی شہر ممبئی سے تقریباً 400 کلومیٹر جنوب مغرب میں موجود ہے اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران یہ مشرقِ وسطیٰ کی جانب بحیرہ عرب میں مزید آگے بڑھے گا۔
سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی کی جانب سے اس موسمی نظام پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے، جبکہ ماہرینِ موسمیات نے عوام کو غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دینے اور صرف محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اطلاعات پر انحصار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

2 تبصرے ”مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل ڈپریشن کی پیش رفت، پاکستان کے ساحلی علاقوں کے لیے فی الحال کوئی خطرہ نہیں

اپنا تبصرہ لکھیں