• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مشاہد حسین سید ن

مشاہد حسین سید نے اپنی حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کا مشورہ دے دیا

News Editor by News Editor
اپریل 7, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سینئر پارلیمنٹرین مشاہد حسین سید نے اپنی حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات اور آئین کے مطابق الیکشن کرانےکا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ حکومت پی ٹی آئی سے آئین اور شیڈول کے مطابق الیکشن کے رول آف گیمز طے کرے،

انتخابات کے لیے آئین پر عمل تو کرنا ہوگا، یہی حل ہے، جبکہ وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے نکشاف کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت سے تشویش ناک خط موصول ہوا ہے،خط کے بارے میں فورا وزیراعظم کو بتادیاتھااس پر کام ہورہاہے ۔ قائدحزب اختلاف نے کہاکہ سندھ طاس پرمعاملات خوشامد سے نہیں مضبوطی سے کھڑے ہونے سے حل ہوں گے پاکستان کی قوم اس کی اجازت نہیں دے گی کہ پاکستان کی سلامیت پر حملہ ہو۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ بھارت کو سخت جواب دینا ہوگا ورنہ پانی نہیں ہوگا ، اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہاہے حکومت کو دیر نہیں کرنی معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ۔

جمعہ کوسینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔سندھ طاس معاہدے پر نظرثانی کے لیے 25جنوری 2023کو بھارت کی طرف سے سندھ طاس کمیشن کے ذریعے بھیجے گئے نوٹس کی طرف وزیر برائے آبی وسائل کی توجہ مبذول کرائی جائے گی پر قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ پاک بھارت میں کئی جنگوں کے بعد بھی سندھ طاس معاہدہ قائم ہے ۔

تین دریا بھارت اور تین پاکستان کے حصے میں آئے ۔بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے کئی شقوں کی خلاف ورزی کی ۔بھارت نے پاکستانی دریاﺅں پر ڈیم بنائے اور پاکستان کے دریاو¿ں کے رخ تبدیل ہونے کی شکایت ہوئی ۔ دریا نیلم کا پانی کو بھارت نے موڑ دیا ۔

بھارت پابند ہے کہ وہ کوئی بھی منصوبہ بنانے سے پہلے پاکستان کو بتائے ۔بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کو نوٹس بھیجا ہے اور 90دن میں جواب بھی مانگا ہے ۔بھارت کہتا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو دوبارہ دیکھاجائے ۔ بی جی پی کی بنیاد پاکستان دشمنی پر بنیاد ہے ۔

پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کا بھی سامنا ہے ۔ حکومت کو سیاسی مخالفین سے فرصت ملے تو اس قومی معاملے کو بھی دیکھیں ۔یہ معاملات خوشامد سے حل نہیں ہوسکتے ہیں مضبوطی سے کھڑے ہونے سے یہ مسائل حل ہوں گے پاکستان کی قوم اس کی اجازت نہیں دے گی کہ پاکستان کی سلامیت پر حملہ ہو۔جی یوآئی کے سینیٹرکامران مرتضی نے کہاکہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر نظر ثانی کا نوٹس بھیجا ہے اس معاہدے میں پہلے بھی پاکستان کے ساتھ ناانصافی کی ۔

1960سے اب تک یہ معاہدہ برقرار ہے ۔بھارت کہے رہاہے کہ آپ پانی پہلے ضائع کررہے ہیں اس کی وجہ سے معاہدے پر نظر ثانی کریں ۔پانی پر ہم 4بھائی متفق نہیں ہورہے ہیں ۔بین الاقوامی فورم پر ہمارے وکلا اور ذمہ داران بیمار ہوجاتے ہیں ۔پاکستان کے مفاد میں ہے کہ پانی کی قلت نہ ہو توپہلے آپس میں بیٹھنا ہوگا اور بعد میں بھارت کو سخت جواب دینا ہوگا ورنہ پانی نہیں ہوگا ۔پہلے پورے برصغیر کو گندم فراہم کرتے تھے آج اپنے لیے گندم نہیں ہے ۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہاہے ۔

اس معاملے پر دیر نہیں کرنی ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ۔مسلم لیگ ن کے سینیٹرمشاہدحسین سید نے کہاکہ 20ویں صدی میں تیل اور 21ویں صدی میں جنگیں پانی پر ہوں گئیں۔بھارت نے جو نوٹس دیا اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے اندر کمزوری ہے2022میں ساری طاقت کون بنے گا چیف پر ضائع کردی ہے ۔ہم بھارت کو جواب دے سکتے ہیں ۔ 5اگست کو کشمیر کے حوالے سے بھارت کے اقدامات پر سخت جواب اس وقت کی حکومت اور فوج نے صحیح جواب نہیں دیا۔ بھارت کے نوٹس پر بھی جواب نہیں دیا ۔

بھارت اکیلا نہیں ہے اس کے ساتھ امریکہ بھی ہے ۔چین ہمارا بہترین دوست ہے ۔ الیکشن شیڈول کے مطابق ہونے چاہیے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھنا ہوگا فون کال کا انتظار نہ کریں اگر ہم لڑتے رہے تو جنرل آئندہ خان آئے گا الیکشن آئین کے مطابق ہونے چاہیے ۔

سینیٹر مشاہد حسین نے حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات اور آئین کے مطابق الیکشن کرانےکا مشورہ دےتے ہوئے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی سے آئین اور شیڈول کے مطابق الیکشن کے رول آف گیمز طے کرے، حکومت اور پی ٹی آئی غیر ضروری لڑائیوں سے گریز کریں، انتخابات کے لیے آئین پر عمل تو کرنا ہوگا، یہی حل ہے۔

ہم سپریم کورٹ سے اور پی ٹی آئی فوج سے غیر ضروری لڑائی میں مصروف ہے، پاکستان کے اندر قومی اتحاد کی ضرورت ہے، مودی کو مذاکرات کا کہتے ہیں، طالبان سے بات کرنے کو تیار ہیں تو پی ٹی آئی سے کیوں نہیں؟ ملک کے لیے اندرونی معاملات پر بات چیت کرنا ہوگی،کبھی کسی پر الزام لگا رہے ہیں کبھی کسی پر۔

توجہ دلاو نوٹس کاجواب دیتے ہوئے وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہاکہ بھارت کی طرف سے خط آیا ہے جو تشویش ناک ہے ۔پہلے کبھی بھارت کی جانب سے اس طرح کا تشویشناک خط نہیں آیا ۔خط آنے کے بعد فورا وزیراعظم کو بتادیا گیا ہے اس پر کام ہورہاہے ۔ خط کامتن مبہم ہے بھارت نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔

بھارت میں اگلے سال الیکشن ہیں اس لیے مودی نے اس معاملے کو اٹھایا ہے ۔ اس خط کے حوالے سے افراتفری نہیں ہونی چاہیے بھارت اس حوالے سے کچھ نہیں کر سکتا ہے ۔دونوں فریقین کی رضامندی کے بغیر اس معاہدے میں تبدیلی نہیں ہوسکتی ہے ۔ اس معاملے پر ورلڈ بینک ہی ثالثی کرئے گا ۔

ہم اس معاملے کو میڈیا میں اس لیے نہیں لانا چاہتے کہ بھارت یہی چاہتا ہے ۔پاکستان بلکل پریشان نہیں ہے ہم اپنے حقوق جانتے ہیں ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئینالیکشنپی ٹی آئیحکومتسینئر پارلیمنٹرینمذاکراتمشاہد حسین سید
Previous Post

سینیٹ ، عالمی یوم صحت کے حوالے سے قرارداد متفقہ طو رپر منظور

Next Post

چینی صدر کی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے غیر رسمی ملاقات

News Editor

News Editor

Next Post
چینی صدر

چینی صدر کی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے غیر رسمی ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading