• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
میاں جاوید لطیف

میاں جاوید لطیف

مسلم لیگ (ن )آئندہ عام انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریگی ،میاں جاوید لطیف

News Editor by News Editor
جولائی 4, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )آئندہ عام انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریگی ،

سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے تاہم کوئی بھی حتمی فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے،مسلم لیگ (ن) اٰئندہ عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی،نواز شریف دبئی میں بیٹھ کرکوئی پلان نہیں ،ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں،9 مئی کے مرکزی کردار کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی نہ کی گئی تو انصاف کے تقاضوں اورانصاف فراہم کرنے والے اداروں کے کردار پرایک سوالیہ نشان ہوگا۔

منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نیازی گروپ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی میں کی جانے والی منصوبہ بندی سے سارے لاعلم نہیں تھے ان میں سے بہت سے لوگوں کو میری منصوبہ سازی کا علم تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ادارے کی جانب سے خود احتسابی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اگربروقت ہماری بات سن لی جاتی تو9 مئی کا سانحہ نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ 9اور10 مئی کے واقعہ کے مرکزی سہولت کار اور کردار کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں ہوا،ایک ادارے کی جانب سے خود احتسابی قوم کے لئے اچھا پیغام ہے،عدلیہ کو بھی 9مئی کے واقعہ کا نوٹس لینا چاہیے، اس واقعہ کے بعد پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جسے دبئی پلان کا نام دیا جارہا ہے ( وہ یہ ہے کہ )بار بار نکالے جانے والا نواز شریف دبئی میں بیٹھ کر پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لئے کام کر رہا ہے،وہ محسن پاکستان ہے ان میں اور 9مئی کے واقعے کے مرتکب لوگوں میں فرق واضح ہے۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ، اندھیرے ختم کئے ، سی پیک دیا، لوگوں پر واضح ہو گیا ہے کہ نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے،اب یہ بیانیہ بنایا جا رہا ہے کہ نواز شریف کو دھاندلی سے دو تہائی اکثریت دلانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو پاکستان آنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دلانے کے لئے اپنی بیٹی کے ہمراہ قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور قربانیاں دیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام نواز شریف کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 9مئی کے واقعہ کے مرکزی سہولت کار کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو یہ انصاف کے تقاضوں کے بر عکس اور انصاف کے اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اگر اب بھی پورا سچ نہ بولا گیا اور ریاست نے کردار ادا نہ کیا تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے اور مسلم لیگ (ن )دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کریگی، بعض نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے تاہم کوئی بھی حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2017 والے سازشیوں کو یہ تکلیف ہے کہ نواز شریف دبئی میں بیٹھ کر ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کیوں کردار ادا کر رہا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئندہ عام انتخاباتاتحادجماعتمسلم لیگ نمیاں جاوید لطیف
Previous Post

سرگودھا یونیورسٹی نے دنیا کی 301 سے 350 ینگ یونیورسٹیز میں جگہ بنا لی

Next Post

جولائی میں زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالرز ہونے کی توقع ہے،وزیر خزانہ

News Editor

News Editor

Next Post
وزیر خزانہ اسحاق ڈار

جولائی میں زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالرز ہونے کی توقع ہے،وزیر خزانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading