• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ(ن) کو حکومت کے فیصلوں کا بوجھ اٹھانا پڑیگا، شاہد خاقان عباسی

News Editor by News Editor
اگست 19, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کو کئی فیصلے کرنے چاہئیں تھے

لیکن نہیں کیے تاہم اس کا بوجھ مسلم لیگ (ن) کو اٹھانا پڑیگا۔ ایک انٹرویومیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سابقہ اتحادی حکومت کے اقدامات پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) دونوں کی طرف سوالات اٹھنے کی گنجائش نہیں ہے،

کیونکہ یہ اتحادی حکومت تھی، ان کا وزیراعظم تھا اور فیصلے وزیراعظم کرتا ہے، اس لیے ان دو جماعتوں کی نگران حکومت کے حوالے سے عوامی سطح پر بات کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے فیصلے تھے جو پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے نہیں کیے، اتحادی حکومت کے دوران فیصلوں کی کمی تھی، اتحادی حکومت بہت سے فیصلے نہیں کر پائی۔انہوں نے ایک سوال پر کہ بلاول بھٹو نے کہا ہم 16 ماہ میں وہ فیصلے نہیں کر سکے جو کرنے چاہیے تھے تو کہا کہ بلاول بھٹو اب صرف پچھتا سکتے ہیں، جب حکومت کا حصہ تھے تو وہاں بات کرنی چاہیے تھے، بلاول بھٹو اب پچھتانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتے

. انہوںنے کہاکہ بدنصیبی ہے کہ ہر وزیراعظم جیل جاتا ہے، انوارالحق کاکڑ بھی جیل جانے کے لیے تیار رہیں، نگران وزیراعظم کے علاوہ باقی تمام وزرائے اعظم جیل جا چکے ہیں، لکھا ہونا چاہیے کہ ہر وزیراعظم جیل جائیگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس وقت بھی پرانی مردم شماری پر انتخابات کروا سکتا ہے، الیکشن کمیشن کہہ سکتا ہے کہ ہم نئی مردم شماری پر الیکشن نہیں کروا سکتے اور تاخیر بھی کر سکتا ہے لیکن اس کے لیے اس کو وجوہات بتانا ہوں گی۔

انہوںنے کہاکہ انتخابات میں تاخیر کا سینیٹ پر اثر نہیں پڑے گا، اگر اتخابات نہ ہوں تو بھی سینیٹ اپنا کام جاری رکھے گی، سینیٹ ایک مستقل باڈی ہے، وہ ہر تین سال بعد آدھی تبدیل ہوتی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اگر مردم شماری کی منظوری پر سمجھوتہ کیا ہے تو غلط کیا ہے، اگر مردم شماری کی منظوری نہ دیتے تو الیکشن کمیشن کے پاس اور کوئی چوائس نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ آئین میں 90 روز کے اندر انتخابات کروانے کے علاوہ ایک اور شق بھی ہے، الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ وہ اس وقت الیکشن نہیں ہو سکتے تو کمیشن ایک وقت کا تعین کرے گا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ (ن) سے زیادہ سوال مہنگائی سے متعلق کریں گے، ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ آج بھی موجود ہے، ووٹ کو عزت دینی چاہیے، ووٹ کو عزت دو ایک مستقل بات ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ آپ نے حکومت میں کیا کیا، مسلم لیگ (ن) کو یہ بوجھ اٹھانا پڑے گا۔شہباز شریف کے مقتدر حلقوں کے لیے قابل قبول ہونے کے تاثر سے متعلق سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مقتدر حلقوں نے اگر بنانا ہے تو پھر وہی بنا دیں، نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا، ان کی کوالیفکیشن بھی پوری ہوگی لیکن شہباز شریف کی کارکردگی پر فیصلہ ہوگا کہ انہیں دوبارہ وزیراعظم بننا چاہیے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صدر شہباز شریف ہیں الیکشن جیت گئے تو وہ فیصلہ کرلیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ روس سے آنے والے تیل سے قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، روس کا تیل اگر مفت بھی مل جائے تو صرف ایک روپے کا اثر پڑے گا، اس لیے روس کے تیل سے قیمتوں میں کمی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ جب سے روس سے تیل آنا شروع ہوا ہے ملک میں پیٹرول کی قیمت 50 روپے بڑھ چکی ہے، تیل کی قیمتوں کا حکومت کی کارکردگی یا روس کے تیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: شاہد خاقان عباسینمائندہ خصوصی
Previous Post

توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کر کے رہائی کی درخواست 22 اگست کو سماعت کیلئے مقرر

Next Post

مجھے انڈسٹری میں موجود اقربا پروری سے کوئی مسئلہ نہیں، غنی علی

News Editor

News Editor

Next Post
غنی علی

مجھے انڈسٹری میں موجود اقربا پروری سے کوئی مسئلہ نہیں، غنی علی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading