واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مسلمان کمیونٹی سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں امریکی مسلمانوں نے صدارتی الیکشن میں ہماری حمایت کی، تمام افراد جنہوں نے ہماری بھرپور حمایت کی ان کو رمضان کی مبارکباد۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں دیرپا امن کیلئے میری انتظامیہ بھرپور کوششیں کررہی ہے۔