ایران اور امریکہ کے درمیان عمان کے دارالحکومت مسقط میں بالواسطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، جس کا مقصد جوہری کشیدگی کم کرنا، قیدیوں کا تبادلہ اور پابندیوں میں ممکنہ نرمی ہے۔
مذاکرات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں وفد شریک ہے۔ مذاکرات سے قبل عراقچی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ "اگر دوسرا فریق بھی مساوی بنیاد پر معاہدہ چاہتا ہے تو پیش رفت ممکن ہے۔”
انہوں نے عمان کے ذمہ دارانہ کردار اور ایران-مسقط دیرینہ تعلقات کی تعریف بھی کی۔