لاہور (ہیلتھ رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ڈانٹ کا نشانہ بننے والے ایم ایس میو اسپتال کا برطرفی سے تین دن پہلے ہی استعفی دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گذشتہ روز ایم ایس میواسپتال ڈاکٹر فیصل مسعود کو برطرف کیا اور گرفتاری کی دھمکی بھی دی۔اب معلوم ہو ا کہ ڈاکٹر فیصل تو تین دن پہلے ہی استعفی دے چکے تھے، ڈاکٹر فیصل نے کئی بار پنجاب حکومت سے فنڈ مانگے تھے اور فنڈز نہ ملنے پر ڈاکٹر فیصل نے استعفی دیا۔مریم نواز نے اسپتال میں سہولتیں نہ ملنے پرڈاکٹر فیصل کو جھاڑ پلائی اور عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
میو اسپتال اس وقت پونے چار کروڑ روپے کا مقروض ہے تاہم وزیراعلی کی ہدایت پراب میو اسپتال کو ادویات کیلئے چونتیس کروڑ جاری کردئیے گئے ہیں۔یاد رہے 6 مارچ کو وزیر اعلی پنجاب کی میو اسپتال آمد کے موقع پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے تھے، جس پر وہ شدید برہم ہوئیں، انھوں نے میو اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور ایم ایس کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔