لاہور(نیوز رپورٹر)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ہے۔
عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کے منصوبوں کے میرٹ اور شفافیت کی مثالیں دی جاتی ہیں، مریم نواز ڈلیور کر رہی ہے اس لیے پنجاب میں ان کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں 25 لاکھ لوگوں کو آج تک رمضان پیکج دے چکی ہیں کے پی حکومت آج رمضان پیکج کی منظوری دے گی، یہ مریم نواز سے مقابلہ کرینگے؟ کارکردگی میں مقابلے کی بجائے الزامات کا کھیل کھیلنے سے گنڈاپور کی نااہلی نہیں چھپ سکتی۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ ماڈل ریڑھی منصوبہ میرٹ پر پورا اترنے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا، جو کمپنی کے حق میں کچھ لوگ مرے جارہے اسکا تجربہ اور ریکارڈ بوگس نکلا تھا، مریم نواز کی حکومت میں کسی کو جعلسازی اور دونمبری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ آپ کا لیڈر کرپشن کرپشن کا راگ الاپتے بیوی سمیت سرٹیفائیڈ چور اور کرپٹ ثابت ہو چکے ہیں، 190 ملین پاﺅنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل آپ کے لیڈر کریڈٹ پر ہے۔