• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مریم نواز

مریم نواز

مریم نواز کا مستحق افراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کیلئے اسکیم لانے کا اعلان

وزیراعلی نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جنوری 13, 2025
in پاکستان
0 0
0

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کے لئے اسکیم لانے کا اعلان کردیا، مریم نواز نے کہا ہے کہ 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔

پیر کو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کالا شاہ کاکو میں زہرہ ہومز / مسکن راوی کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے مسکن راوی کا دورہ کیا اور تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین۔پارلیمانی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی ایم این اے رانا احمد عتیق انور ۔ایم پی اے رانا طاہر اقبال پیر اشرف رسول صوبائی وزیر بلال یسین سمیت ارکان پارلیمنٹ ایم این ایز ایم پی ایز صوبائی افسران سمیت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

وزیر اعلی نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں، انہوں نے زہرہ ہومز، مسکن راوی کے معیار اور سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا، مریم نواز کو زہرہ ہومز / مسکن راوی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ کالا خطائی روڈ، لاہور پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی طور پر 100 مکانات تعمیر کیے گئے ہیں، زہرہ ہومز میں ہر گھر 400 مربع فٹ پر محیط ہے، زہرہ ہومز میں دو بیڈروم،ایک باورچی خانہ،ایک باتھ روم اور صحن شامل ہے-بریفنگ کے مطابق زہرہ ہومز کو ترین ای پی ایس سمارٹ پینل ٹیکنالوجی سے زلزلے سے محفوظ، توانائی کے لحاظ سے مثر اور ماحولیاتی طورپرپائیدار بنایا گیا، مسکنِ راوی کا ہر گھر 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم سے چلایا جائے گا، کمیونٹی میں صاف پانی کے لیے آر او پلانٹ، ایک اسکول، کھیل کے میدان، مسجد اور ڈسپنسری کی سہولتیں دی گئی ہیں-بریفنگ میں بتایا گیا کہ مسکنِ راوی ہاسنگ اسکیم روڈا اور ای پی ایس سولوشنز پاکستان کی مشترکہ کاوش ہے، تقریب میں صدر مسلم لیگ(ن) نواز شریف کی خدمات اور پراجیکٹس پر ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔

مسکن راوی کے تحت مستحق افراد کو گھروں کی فراہمی کے منصوبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج 100 مستحق افراد کو گھر ملے ہیں،مستحقین کو گھر ملنے پر میرے دل کو تسلی ہوئی ہے، جن لوگوں کو گھر ملے ان کو بہت بہت مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ جو گھر دیئے جارہے ہیں ان پر سولر یونٹ لگا ہوا ہے، 100 گھروں کے ساتھ ایک سکول ہے، ان گھروں کے ساتھ واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود ہے، کسی کا حق کسی ایسے کو نہیں جانا چاہیے جو مستحق نہیں، مجھے ایک خاتون نے کہا یہ گھر واپس تو نہیں لیا جائےگا، خاتون کوتسلی دیتے ہوئے کہا یہ گھر رہتی دنیا تک آپ سے کوئی نہیں لے گا۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اس ملک اور عوام کو 45 سال دیئے ہیں، ایٹمی طاقت،موٹروے ،بجلی بنانے کی بات ہوتی ہے تو نوازشریف کا نام آتا ہے، جو بھی منصوبہ اٹھا کر دیکھ لیں اس پر نوازشریف کی مہر ہے، نوازشریف کے ویژن کو تکمیل دے رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کی بہترین ہاسنگ سکیم ہے، پنجاب میں 50 لاکھ خاندانوں کے پاس اپنا گھر نہیں، رواں سال ایک لاکھ لوگوں کو اپنا گھر مل جائے گا، 5 سالوں میں 5لاکھ خاندانوں کو اپنا گھر دیں گے، پنجاب کے 37 اضلاع میں ہزاروں گھر زیر تعمیر ہیں، کچھ گھروں کی تعمیر جاری ہے اور کچھ بن بھی گئے ہیں، ہم نے مہینوں میں اس سکیم کو کھڑا کردیا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے اس سکیم کا دائرہ کار مزید بڑھانا ہے، مزید لوگوں کو اپنی چھت دینی ہے، لوگ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ان کا اپنا گھر ہوسکتا ہے، آئندہ چند ماہ میں مزید ہزاروں گھر تعمیر ہوں گے، ہم اس سال میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مستحق اورنادار افراد کوگھر کیلئے زمین کا ٹکڑا مفت دیا جائے گا،10مرلہ پلاٹ والوں کو ایک لاکھ تک قرضہ ملے گا، ہم نے قرضے کی آسان اقساط رکھی ہیں، آپ نے 7 سال میں 15 لاکھ ہی واپس کرنا ہے، ماہانہ قسط 14 ہزار روپے دینی ہوگی ،3مرلے کے پلاٹس ہزاروں افراد کو دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خوابوں کو محنت سے پورا کرنے کی کوشش کررہی ہوں، ڈی سیز،کمشنرز اور پولیس کیلئے پرفارمنس انڈیکیٹرز بنائے ہیں، پنجاب کے عوام نے اعتماد کیا ہے، عوام کا اعتماد اتنا زیادہ ہے کہ لاکھوں درخواستیں آتی ہیں، ایک لاکھ گھروں کیلئے 10لاکھ درخواستیں آتی ہیں، پنجاب کے عوام جانتے ہیں،جو سکیم نوازشریف شروع کریں گے وہ پوری ہوگی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ لاکھوں کسانوں کو کسان کارڈ دیا گیا، جن کے پاس 10 جانور ہیں ان کو لائیو سٹاک کارڈ دیا گیا، ہم صحت کے شعبے میں بہت ساری اصلاحات لارہے ہیں، ہم پاکستان میں کینسر کا جدید علاج لارہے ہیں، کلینکس آن وہیل آپ کی دہلیز پر علاج کررہے ہیں، بچوں کی ہارٹ سرجریز ہورہی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلوچستان،کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بچوں کی بھی ہارٹ سرجریز ہورہی ہیں، پنجاب سب کے کام آرہا ہے، ہم پورے پنجاب میں صفائی کا نظام لائے، آئندہ چند ہفتوں میں صفائی کا نظام مزید فعال ہوگا، پورے پنجاب میں 30 ہزار بچوں کو سکالر شپ دیا ہے، میرٹ کے بغیر یا کسی کو سفارش پر سکالر شپ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ بہاولپوربھی جارہی ہوں،بچوں کو سکالر شپ دوں گی، میرے دماغ میں کوئی تفریق نہیں ، پنجاب میں بسنے والا ہر شخص دل کے قریب ہے، پورے پنجاب میں 400 سڑکیں بن رہی ہیں، یہ ابھی آغاز ہے، 25 الیکٹرک بسیں کراچی پورٹ پہنچ چکی ہیں، پنجاب کیلئے 500 بسیں آرہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے ہم روٹی 25 روپے سے 13 روپے پر لائے، میری اپنی ٹیم سے لڑائی رہتی ہے کہ آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھنی نہیں چاہیے، یہ ابھی آغاز ہے، عوام نے ایسے ہی اعتماددیا تو آئندہ 5سال میں عوام اور پاکستان کی قسمت بدلےگی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسکیممریم نوازمستحق افرادمفت پلاٹوزیر اعلیٰ پنجاب
Previous Post

حکومت، اپوزیشن نے قصیدے پڑھے،اس مولوی نے 2 کشتیوں میں پیر رکھا اور پار ہوا،فضل الرحمان

Next Post

نیلم منیر کے شوہر پاکستانی نکلے ،تفصیلات آگئیں

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
نیلم منیر

نیلم منیر کے شوہر پاکستانی نکلے ،تفصیلات آگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading