اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،
پوری قوم اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے حوالدار محمد امیر اور عام شہری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ انہوںنے کہاکہ سفاک وحشت و درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔









