فیصل آباد (ہیلتھ رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مرگی سے بچاو کا عالمی دن14 فروری بروز منگل کو منایا جائے گا۔
اس سلسلہ میں محکمہ صحت اور این جی اوز کے زیراہتمام فیصل آباد سمیت ملک بھرمیں آگاہی واکس اور سیمینار ز انعقاد پذیر ہوں گے جس میں مقررین ڈاکٹرز مرگی سے بچاو کے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کریں گے الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔