مردان میں غیر اخلاقی مواد بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز گرفتار، سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن

پشاور: مردان میں غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے پانچ ٹک ٹاکرز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اداروں نے کے پی پولیس کے ساتھ رابطہ کر کے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن شروع کیا۔ اس کارروائی کے دوران ٹک ٹاک اور فیس بک پر غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والے متعدد اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی، جس کے نتیجے میں مردان میں پانچ ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور کے تھانہ چمکنی نے بھی اس کریک ڈاؤن میں حصہ لیتے ہوئے ایسے ٹک ٹاکرز کو حراست میں لیا جو غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بالخصوص ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جس پر حکام نے کارروائی تیز کردی ہے تاکہ عوامی شکایات اور اخلاقی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے مواد کو روکا جاسکے۔

3 تبصرے ”مردان میں غیر اخلاقی مواد بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز گرفتار، سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن

اپنا تبصرہ لکھیں