فیصل آباد (ایجوکیشن ڈیسک)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے 9تعلیمی بورڈز میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایات کے بعد پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کا آڈٹ سٹڈی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ تمام بورڈز کا آڈٹ سٹڈی گزشتہ پانچ سال کا کروایا جائے گا اور بورڈز کے مالی معاملات کا جائزہ لیا جائیگا۔ آڈٹ سٹڈی تھرڈ پارٹی سے میرٹ کی بنیاد پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے









