لاہو ر(ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے 2018سے 30 دسمبر2022تک ڈاکٹرزکی ریکارڈترقیاں کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے 2018سے30دسمبر2022تک مجموعی طورپر1596ڈاکٹرزکی ترقی کی ہے۔2018سے 30دسمبر2022تک 341ایسوسی ایٹ پروفیسرزکوپروفیسرزکے عہدے پرترقی دی گئی۔2018سے 30دسمبر2022تک533اسسٹنٹ پروفیسرزکو ایسوسی ایٹ پروفیسرزکے عہدے پرترقی دی گئی۔2018سے 30دسمبر2022تک464سینئررجسٹرارزکو اسسٹنٹ پروفیسرزکے عہدے پر ترقی دی گئی۔2018سے 30دسمبر2022تک258میڈیکل افسران اور ویمن میڈیکل افسران کو سینئررجسٹرارکے عہدے پرترقی دی گئی۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ڈاکٹرزکی ترقی اولین ترجیح ہے۔ماضی میں ڈاکٹرز اپنی ترقی کیلئے کئی سالوں انتظارکرتے رہتے تھے۔ماضی میں ڈاکٹرزکی ترقی بھی سیاسی بنیادوں پرکی جاتی تھی۔ وزیر صحت نے بتایاکہ عمران خان کے ویژن کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹرزکی ترقیاں سوفیصدمیرٹ پر کی ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ افسران کوڈاکٹرزکی ترقی کے عمل کو شفاف بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈاکٹرزکی ترقی کیلئے عمل کومکمل کرنے کیلئے افسران دن رات محنت کررہے ہیں۔ڈاکٹرزکی کے عمل کو پراسیس کروانے والے افسران بھی شاباش اور مبارکبادکے مستحق ہیں۔امیدہے ترقی پانے والے تمام ڈاکٹرزپہلے سے زیادہ مریضوں کی خدمت کریں گے۔
٭٭٭٭٭









