لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ خصوصی تعلیم نے تعلیمی اداروں میں طلبا ء کیلئے یونیفارم کی پابندی میں نرمی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق 13جنوری سے15 فروری تک طلبا ء کے یونیفارم کی پابندی میں نرمی کی گئی ہے ، سردی کے پیش نظر پیر تا ہفتہ صبح 9سے دوپہر 2بجے تک تعلیمی ادارے لگیں گے۔
جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9بجے سے دوپہر 12بجے تک ہوں گے۔محکمہ خصوصی تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کے اوقات کار جاری کردیئے۔