مکوآنہ (تعلیم ڈیسک)محکمہ تعلیم پنجاب کے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات کی پیپر مارکنگ دوسرے سکولوں سے کروانے کے حکم پر عملدرآمد مشکل نظر آنے لگا۔
فیصل آباد سمیت تمام اضلاع میں اساتذہ کی مردم شماری میں ڈیوٹیوں کے باعث سربراہان کو امتحانات کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اساتذہ کہتے ہیں امتحانات کا انعقاد ہی مشکل سے ہورہا ہے تو پیپروں کی دوسرے سکولوں سے مارکنگ کیسے ممکن ہے۔ سکول بیسڈ امتحانات سے میٹرک کے ٹیسٹ سیشن بھی متاثر ہورہے ہیں۔ حکومت مردم شماری کی ڈیوٹیاں واپس لیں تاکہ امتحانات کا انعقاد یقینی ہوسکے۔