لاہور( کامرس ڈیسک)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نا دہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔
ترجمان کے مطابق لاہور، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد ، راولپنڈی،گوجرنوالہ ، ساہیوال اور بہاولپور میں متعدد مقامات پر ناکے لگائے گئے۔فیلڈ آپریشن کے 11ویں روز 15619 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ۔357 غیر رجسٹرڈ گا ڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 1793 سے ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے موقع پر وصولیاں کی گئیں۔
3 کروڑ 18لاکھ 89 ہزار 666 روپے کے واجب الادا ٹیکسز میں سے ایک کرو ڑ 42 لاکھ، 43ہزار 619 روپے کی وصولی جبکہ 583 گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس تلف کر دی گئیں۔