محمد عباس

محمد عباس کی پروفیشنل کرکٹ میں 1000 وکٹیں مکمل

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کی پروفیشنل کرکٹ میں ایک ہزار وکٹیں مکمل ہوگئیں۔ محمد عباس نے بنگلادیش کے خلاف سہلٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آج تین وکٹ حاصل کرکے 1000 پروفیشنل وکٹیں مکمل کیں۔

قومی فاسٹ بولر نے 884 فرسٹ کلاس، 84 لسٹ اے اور 32 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کیں۔خیال رہے کہ سہلٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 278 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

فاسٹ بولر محمد عباس نے دونوں بنگلادیشی اوپنرز محمود الحسن جوئے اور تنزید حسن کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کپتان نجم الحسن شانتو کو بھی انہوں نے ہی آئوٹ کیا

اپنا تبصرہ لکھیں