محمد عامر

محمد عامر ڈومیسٹک پلئیر کی طور پر نوٹنگھم شائر کا حصہ بن گئے

لاہور(سپورٹس نیوز)سابق قومی فاسٹ بولر محمد عامر ڈومیسٹک پلئیر کی طور پر نوٹنگھم شائر کا حصہ بن گئے۔ نوٹنگھم شائر انتظامیہ کے مطابق ویٹالٹی بلاسٹ کے بقیہ میچز کے لئے محمد عامر کے ساتھ مختصر معاہدہ ہوا ہے، محمد عامر کو نوٹنگھم شائر میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ برٹش پاسپورٹ کی وجہ سے محمد عامر اوور سیز پلئیر شمار نہیں ہوں گے۔

محمد عامر نے کہا کہ ویٹالٹی بلاسٹ کے لئے نوٹنگھم شائر کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے، نوٹنگھم شائر کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے، کھیلنے کے لئے پرجوش ہوں۔ محمد عامر کا دی ہنڈرڈ بھی معاہدہ ہونے کا امکان ہے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا سب فرنچائزز سے رابطہ کرکے محمد عامر کے حوالے سے لوکل کھلاڑی کے طور پر پیشکش کردی۔

محمد عامر کا دی ہنڈرڈ میں لوکل کھلاڑی کے طور پر ٹرینٹ راکٹس کے ساتھ معاہدہ متوقع ہے، محمد عامر کو اگر کسی اور فرنچائز نے نہ لیا تو ٹرینٹ راکٹس کی طرف سے کھیلیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹرینٹ راکٹس کے ساتھ محمد عامر کا ایم او یو سائن ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے ہیں، انہیں برٹش حکومت کی جانب سے پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں