لاہور ( کور ٹ رپورٹر ) سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے نے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظورکرلی گئی۔
ملزم نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائرکررکھی تھی۔ اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت لاہور نے 80 کروڑ روپے کی کرپشن کیس میں منظور کرتے ہوئے 50 پچاس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ یاد رہے کہ 2 مارچ کو سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے دست راست محمد خان بھٹی کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔