ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا ہے کہ رحیم یار خان کی عدالت نے محمد خان بھٹی سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا مزید ریمانڈ نہیں دیا اور عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو جوڈیشل کر دیاہے۔
ترجمان کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن لاہور نے محمد خان بھٹی کو لاہور لانے کے لئے راہداری ریمانڈ کی درخواست عدالت میں جمع کروا دی ہے۔ محمد خان بھٹی کو لاہور ریجن اے میں درج مقدمہ 3/23 میں لاہور لا نے کے لئے چار رکنی ٹیم رحیم یار خان سے لاہور منتقل کرے گی۔









