کھڈیاں خاص(شوبز ڈیسک)محرم الحرام کے سلسلہ میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنی رہائش گاہ واقع جوہر ٹاؤن لاہور میں مجلس عزاء اور نیاز کا اہتمام کیا۔
مجلس عزاء میں استاد حامد علی خان،جان ریمبو،پپو سمراٹ،وارث بیگ،جاوید اقبال،فہد شیخ،قیصر پیا،قیصر ثناء اللہ خان،شاہد خان،ادریس خان،جرار رضوی،مختار احمد،محسن جعفر،نعیم حنیف،اظہر بٹ، شاہدہ منی،روبی انعم، لیلی،میرا،شمع کینڈی،شیبا بٹ،دردانہ رحمن،ماہم رحمن،صبا کاظمی،سویرا خان،ٹائیگر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔
گلوکارہ شاہدہ منی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم الحرام ہمیں صبر و تحمل،قربانی اور برداشت کا درس دیتا ہے۔حضرت امام حسین نے کربلا میں شہادت دے کر اسلام کو بچایا ہے۔ ہر سال مجلس کا اہتمام کرتی ہوں۔مولا قبول فرمائے۔پٹیالہ گھرانے کے استاد حامد علی خان،انعام علی خان،امیر علی،چاند خان،سجاد بری،اعجاز علی خان،شیری علی خان، شجاعت علی بوبی اور افضل بٹ نے سوز وسلام پڑھا۔
پرویز کلیم نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔سید غیور عباس نقوی نے مجلس سے خطاب کیا۔شہداء کربلا کے فضائل و مصائب بیان کئے۔انہوں نے کربلا میں امام عالی مقام اور ان رفقاء کی شہادت کو بھی بیان کیا۔بعد از مجلس شبہیہ علم کی زیارت برآمد کی گئی جس پر غزا داروں نے گریہ زاری کی اور نوحہ خوانی کی۔آخر میں لنگر حسینی تقسیم کیا۔












