کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل نے انکشاف کیاہے کہ کافی لوگوں نے مجھے یہ بات کہی کہ میں ہیرو نہیں لگتا۔
حمزہ سہیل کو نامور پاکستانی کامیڈین سہیل احمد کے بیٹے ہونے کے باوجود بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے کافی جدو جہد کرنی پڑی۔انہوں نے اس بات کا انکشاف حال ہی میں ایک ویب شو میں اپنے انٹرویو کے دوران کیا۔
انہوں نے بتایاکہ میں نے آغاز میں کوئی35سے 40آڈیشنز تو دئیے ہیں ،کراچی میں مختلف پروڈکشن ہائوسز کو اور ان میں سے زیادہ تر آڈیشنز میں مجھے ریجیکٹ کردیا گیا تھا۔