اسلام آباد (کامرس رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 51 فیصد نمو ریکارڈکی گئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2024 میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 631 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے، دسمبر 2023 میں یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 419 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں یو اے ای سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 2 فیصد نمو ریکارڈکی گئی، نومبر میں یو اے ای سے ترسیلات زر کا حجم 619 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا جو دسمبر میں بڑھ کر 631 ملین ڈالرہو گیا۔ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں یو اے ای سے ترسیلات زرکا مجموعی حجم 3.584 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 54 فیصد زیاد ہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یو اے ای سے ترسیلات زر کا حجم 2.328 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔