لاہور(نیوز رپورٹر)ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔نماز عشا کے بعد پہلی تراویح کے روح پرور اجتماعات ہوئے ۔
مساجد میں لوگوں کے رش میں نمایاں اضافہ ہوگیا ۔پہلی نماز تراویح کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ، افسران پٹرولنگ کرتے رہے ۔