منیشا کوئرالہ

ماں نہ بن سکنے کے قدرت کے فیصلے پر سمجھوتہ کرلیا ‘ منیشا کوئرالہ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کینسر کے سبب ماں نہ بن سکنے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قدرت کے اس فیصلے کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والے بہت سے اتار چڑھاﺅ پر بات کی۔

اداکارہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی میں کہیں نہ کہیں کچھ ادھورا رہ گیا ہے، جیسے جیسے آپ بڑے ہوتے ہیں، آپ اپنے بارے میں سچائی کو قبول کرنا شروع کر دیتے ہیں، بہت سے ایسے خواب ہوتے ہیں جو کہ پورے نہیں ہو پاتے ہیں اور آپ ان کے ساتھ آخر میں سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔اداکارہ منیشا کوئرالہ کا مزید کہنا تھا کہ ماں بننابھی ان کے کئی خوابوں میں سے ایک خواب تھا، ان میں کینسر کی تشخیص کا سامنے آنا اور ماں نہ بن پانا ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن انہوں نے قدرت کے اس فیصلے کو قبول کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں