• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
عرفان اقبال شیخ

مانیٹری پالیسی کاروباری ماحول کے لیے تباہ کن ثابت ہو گی،عرفان اقبال شیخ

News Editor by News Editor
مارچ 4, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی (کامرس ڈیسک )صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے واضح طور پر مانیٹری پالیسی کو ملک کی معاشی تاریخ کی بدترین مانیٹری پالیسی قرار دیا ہے اور پیشن گوئی کی ہے کہ اس سے معاشی، تجارتی، انوسیمنٹ اور کمرشل سرگرمیاں رک جائیں گی اوریہ حالات پاکستان کی کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کے لیے مکمل تباہی کا منظرنامہ پیش کررہے ہیں۔

عرفان اقبال شیخ نے اس بات پر زوردیا کہ پاکستان اب تقریبا پورے خطے میں کاروباری سرمائے تک رسائی اور کاروبار کرنے کی لاگت کے لحاظ سے اب بد ترین ممالک میں سے ایک بن چکا ہے اور ایک بار پھر حکومت نے کاروباری برادری سے مشاورت کے بغیر معاشی پالیسی سازی کی اپنی قابل مذمت روایت کو برقرار رکھا ہے؛ نتیجتا، اکانومی کے حقیقی اسٹیک ہولڈرز کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

صدرایف پی سی سی آئی نے آگاہ کیا ہے کہ اب کمرشل بینک کاروباری اداروں کو 22.5سے23 فیصد سے کم شرح سود پر قرضہ نہیں دیں گے اور کوئی بھی کاروباری ادارہ اب اس شرح سود پر قرضہ لینا افورڈ نہیں کر سکتا اور اس کے نتیجے میں بینکنگ یا فارمل سیکٹر سے نجی شعبے کے لیے قرضو ں کا اجرا مکمل طور پر بند ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے نا موافق حالات کی وجہ سے محض 7 فیصد کاروباری ادارے ہی بینکوں سے قرضہ لے رہے ہیں۔ عرفان اقبال شیخ نے تجویز پیش کی کہ پوری تاجر برادری کو تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جامع، غیر سیاسی، قانونی طور پر نافذ کردہ اور طویل المدتی چارٹر آف اکانومی پر دستخط کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے ایک قومی سطح کی مہم شروع کرنی چاہیے؛ جس کا مقصد اگلے 15 سالوں کے لیے معاشی پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنانا ہو۔

جس میں مالیاتی، بجٹ، ٹیکس و ریونیو، ٹریڈ، انڈسٹریل، سرمایہ کاری، ایگری کلچرل و فوڈ، آئی ٹی و ٹیلی کام، انرجی اور ایس ایم ای پالیسیاں شامل ہوں۔سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی سلیمان چالہ نے مزید کہا کہ پالیسی شرح سود میں تاریخی اضافے کے ساتھ ہی حکومت نے بجلی کے نرخوں پر 5 برآمدی شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی کو بھی اچانک واپس لے لیا ہے؛ جو کہ ملک میں در پیش موجودہ کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے جذبات کی انتہائی بری صورتحال میں مزیدہیجان برپا کر دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخر کس طرح پاکستانی صنعتکار ملک کی برآمدات کی ریڑ ھ کی ہڈی، یعنی ٹیکسٹائل اور اس سے منسلکہ مصنوعات ان صنعت مخالف اور برآمدات مخالف اقدامات کے بعد مالی سال2022 کی 19.3 ارب ڈالر کی برآمدی کارکردگی کو کیسے دہرا سکتی ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تباہ کنعرفان اقبال شیخکاروباری ماحولمانیٹری پالیسی
Previous Post

ڈالر بحران، ملک میں اسمارٹ فونز کے مینوفیکچرنگ پلانٹ بند ہونے لگے

Next Post

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز سے بھی خریداری ناممکن، متعدد اشیا مہنگی

News Editor

News Editor

Next Post
یوٹیلیٹی اسٹورز

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز سے بھی خریداری ناممکن، متعدد اشیا مہنگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading