جامعہ پشاور

مالی بحران،جامعہ پشاور کا تمام گاڑیاں یونیورسٹی ٹرانسپورٹ پول میں جمع کرانے کا فیصلہ

پشاور(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ پشاور نے مالی بحران کے پیش نظر تمام گاڑیاں یونیورسٹی ٹرانسپورٹ پول میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں ایڈیشنل رجسٹرار جامعہ پشاور کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق یونیورسٹی کی گاڑیاں فوری طور پر یونیورسٹی ٹرانسپورٹ پول میں جمع کرائی جائیں گی ۔

یہ اقدام یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ وسائل کے بہترین استعمال اور لاگت میں کمی کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ آفس آرڈر کے مطابق یہ فیصلہ سینیٹ کے 138ویں اجلاس اور ڈینز کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے جب کہ وائس چانسلر نے اپنی سرکاری گاڑی کے پی او ایل اخراجات سے بھی ماہانہ 20 ہزار روپے کٹوتی کا حکم دیاہے۔

آفس آرڈر کے مطابق ڈینز دفاتر، تدریسی شعبہ جات، اداروں، مراکز، کالجز اور اسکولز کی تمام گاڑیاں بھی جمع ہوگی جب کہ پرنسپلز، ڈینز اور شعبہ جات کے سربراہان فیصلے پر فوری عملدرآمد کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں