• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
جمعرات, 7 اگست, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں

مارک روٹ کا "دادا ابو والا مذاق” اور "شاہی بیٹا” کی کہانی

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جولائی 7, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)”نکی ایشیا” نے ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان تھا: "مسٹر جاپان نے ٹرمپ کو "ڈیڈی” کہنے سے انکار کر دیا، اور یہ صحیح ہے”۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور جاپان تجارتی مذاکرات کر رہے ہیں، لیکن” ایشبا حکومت” کا رویہ توقعات سے زیادہ سخت ہے، اور یہ ایک صحیح اقدام ہے۔ یہ انہوں نے” ایبے حکومت” کے تجربے سے سیکھا ہے، جو ٹرمپ کے سامنے زیادہ جھک گئی تھی، لیکن انہیں کسی فائدے کے بدلے میں کچھ نہیں ملا۔

ٹرمپ کو "ڈیڈی” کہنے کا مذاق اس وقت شروع ہوا جب پچھلے مہینے 25 تاریخ کو ہیگ میں نیٹو سمٹ کے دوران ایک صحافی نے ٹرمپ سے اسرائیل اور ایران کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ان کے سخت الفاظ کے بارے میں پوچھا۔ اس موقع پر موجود نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ نے کہا: "دادا ابو کو کبھی کبھی سخت الفاظ استعمال کرنے پڑتے ہیں۔” رات کو جب صحافیوں نے ٹرمپ سے روٹ کے "دادا” والے خطاب کے بارے میں پوچھا تو ٹرمپ نے کہا: "میرے خیال میں وہ مجھے پسند کرتے ہیں… ‘دادا، آپ میرے دادا ہیں’—روٹ نے یہ الفاظ بہت پیار سے کہے۔” یہی اس مذاق کی اصل کہانی ہے۔

چینی کہاوت ہے کہ اگر کوئی حد سے زیادہ مذاق کرے تو کہا جاتا ہے: "تم کس قسم کا بین الاقوامی مذاق کر رہے ہو ؟” اگرچہ مذکورہ واقعے کے فریقین نے اسے صرف مذاق قرار دیا، لیکن غور کریں کہ امریکیوں نے کبھی یورپ کو "دادا” کہنے والا مذاق کیوں نہیں کیا؟ نیز، نیٹو سربراہی اجلاس جیسے بین الاقوامی فورم پر اگرچہ ماحول دوستانہ ہو سکتا ہے، لیکن یہ کوئی بار یا گولف کلب نہیں جہاں ہر کوئی اپنی مرضی کی بات کرے۔ یہ "دادا والا مذاق” اس لیے سرخیوں میں آیا کیونکہ اس کے پیچھے چھپے مفاہیم اور بولنے والے کے ذہنی رویے پر غور کرنا لازمی ہے۔

میرے نزدیک، یہ مذاق محض یورپ کی جانب سے امریکہ کی خوشامد کے لیے "عزت کی قربانی” کو ظاہر نہیں کرتا بلکہ یورپ کی سلامتی، معیشت اور دیگر شعبوں میں امریکہ پر انتہائی انحصار کو بھی بے نقاب کرتا ہے، جس سے یورپ اور امریکہ کے درمیان طاقت کا عدم توازن عیاں ہوتا ہے۔ یہ منظر مجھے 10 ویں صدی عیسوی کے اوائل کی یاد دلائے بغیر نہیں رہ سکتا، جب چینی علیحدگی پسند جنگجو شی جنگ تھانگ نے بادشاہت کے خواب سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہو جن خاندان کی حکومت قائم کی، اس نے خود کو خانہ بدوش قوم چھیتان کے بادشاہ کا ” شاہی بیٹا ” کہا اور اپنی کچھ زمین چھیتان کے حوالے کر دی تاکہ چھیتان کی پناہ اور عارضی سلامتی حاصل کی جا سکے ۔

آج یورپی رہنما امریکہ کے سامنے اسی طرح عاجزی دکھا رہے ہیں، جو شی چنگ تھانگ کی طرح ذلت آمیز ہے۔ یہ رویہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ یورپی تہذیب کے گہرے بحران کو بھی ظاہر کرتا ہے—یہ وہ براعظم جس نے روشن خیالی تحریک اور صنعتی انقلاب کو جنم دیا تھا، آج سلامتی اور دفاعی خودمختاری کے معاملے میں مکمل طور پر دوسروں کا محتاج بن چکا ہے، اور کافی، دھوپ اور چھٹیوں کے نرم و نازک دام میں اس طرح گرفتار ہے کہ نکلنے کا نام ہی نہیں لیتا۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ یورپی سیاسی اشرافیہ اس طرح کی رسوائی اور "امریکی پرست رویے” کو معمول سمجھتی ہے۔

یورپ کا امریکہ پر انحصار حد سے کہیں زیادہ ہے، اور یورپی باشندے "امن کے لیے امریکہ پر بھروسہ” کرنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ اس انحصار کی قیمت بہت بھاری ہے—یورپ کو سیاسی، معاشی اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف میدانوں میں امریکی حکمت عملی کے تابع ہونا پڑتا ہے۔ اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ یورپی معاشرے کو اس ” ذلت” کی عادت ہو چکی ہے:ایسے میں جب ان کے رہنما بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر سر جھکائے پھرتے ہیں، تو یورپی لوگ اس بارے میں زیادہ فکر مند ہوتے ہیں کہ دھوپ سینکنے کے لئے چھٹیوں پر کہاں جانا ہے، اور کس برانڈ کا نیا ہینڈ بیگ فروخت ہو رہا ہے ، اور اس طرح کی قومی سیاسی بے حسی اور لذت پرستی یورپ کی تزویراتی خودمختاری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

یورپ کے پاس راستہ موجود ہے، لیکن اس کے لیے ہمت اور دوراندیشی درکار ہے۔ سب سے پہلے، یورپ کو امریکہ پر انحصار ختم کرنے کا منصوبہ بنانا ہوگا۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ یورپ کو ایک "ذہنی نشاۃ ثانیہ” کی ضرورت ہے—صرف عیش و آرام کی لت سے چھٹکارا پا کر ہی یورپ دوبارہ بین الاقوامی احترام حاصل کر سکتا ہے۔ لیکن ٹرمپ کی توہین کے بعد اگرچہ کچھ یورپی سیاست دانوں نے آنسو بہائے ہیں اور کچھ نے زیادہ خود مختار یورپ کی بات کی ہے، مگر جب اناپرست ٹرمپ خوش ہو کر کوئی اچھا رویہ دکھائے گا، یا امریکہ اگلے انتخابات میں کوئی نیا "ابو” منتخب کر کے یورپ کو کوئی چھوٹی سی مٹھائی پیش کرے گا، تو کیا یورپ پھر سے "ابو واپس آ گئے” کہہ کر خوشی سے نہال نہیں ہو جائے گا؟ اور سب سے آسان سوال – کیا امریکہ کا ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس واشنگٹن کو یورپ جیسی فربہ بھیڑ کو چھوڑنے دے گا؟ مشکل ہے!

تاریخ سے سبق ملتا ہے کہ عزت کی قربانی کی قیمت پر حاصل کردہ سلامتی کبھی پائیدار نہیں ہوتی۔ آج یورپ ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے: کیا وہ امریکہ کا "فرمانبردار بچہ” بن کر رہے گا یا ایک باوقار خودمختار طاقت بنے گا؟ پہلا راستہ دوسروں کے سائے میں زندگی گزارنے کے مترادف ہے، جبکہ دوسرا راستہ مشکل ضرور ہے، لیکن یورپ کی عظمت کو بحال کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔ یورپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بین الاقوامی سیاست کے جنگل میں کوئی قوم کسی دوسرے پر انحصار کر کے حقیقی سلامتی اور عزت حاصل نہیں کر سکتی۔ صرف خود انحصاری ہی "شاہی بیٹا” جیسی تاریخ کو دہرانے سے بچا سکتی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ڈیڈی
Previous Post

لاہور میں پولیس کی بڑی کارروائی: اپنے ہی محکمہ کا اہلکار منشیات فروش نکلا

Next Post

دنیا ایک صدی کی تیز  تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چینی وزیر اعظم

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
لی چھیانگ

دنیا ایک صدی کی تیز  تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چینی وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

پیرافورس کا خوف،بورڈاتارتے کرنٹ سے دکانداروں سمیت4افراد جاں بحق

اگست 6, 2025

عرفی جاوید کا دل دہلی کے پراسرار لڑکے پر آ گیا — بولڈ اداکارہ کی محبت بھری انٹریو میں دلچسپ باتیں

اگست 6, 2025

آئمہ بیگ اور زین احمد کا نکاح، کینیڈا میں سادگی سے ہونے والی تقریب کی تصاویر وائرل

اگست 6, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

3
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

پیرافورس کا خوف،بورڈاتارتے کرنٹ سے دکانداروں سمیت4افراد جاں بحق

اگست 6, 2025

عرفی جاوید کا دل دہلی کے پراسرار لڑکے پر آ گیا — بولڈ اداکارہ کی محبت بھری انٹریو میں دلچسپ باتیں

اگست 6, 2025

آئمہ بیگ اور زین احمد کا نکاح، کینیڈا میں سادگی سے ہونے والی تقریب کی تصاویر وائرل

اگست 6, 2025

بین الاقوامی مسافروں کے لیے بڑی سہولت – ایئرپورٹس پر علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم

اگست 6, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading