بالی ووڈ کی سینئر اداکارائیں جوہی چاولہ اور مادھوری ڈکشٹ نے ایک شو میں انکشاف کیا تھا کہ انھوں نے فلم انڈسٹری کے سپر اسٹارز سے شادی کیوں نہیں کی۔
مادھوری نے 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کی، جبکہ جوہی چاولہ نے 1995 میں صنعتکار جے مہتا سے شادی کی۔
شو ’کافی ود کرن‘ میں میزبان کرن جوہر نے دونوں اداکاراؤں سے سوال کیا تھا کہ انھوں نے کئی ٹاپ اسٹارز کے ساتھ کام کیا لیکن فلم انڈسٹری سے باہر کیوں شادی کی۔
مادھوری نے جواب دیا کہ ’’شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ میں نے بہت کام کیا، لیکن شادی جیسے فیصلے کیلئے میں نے ان میں سے کسی کو بھی پسند نہیں کیا، میرے شوہر ہی میرے ہیرو ہیں۔‘‘
جوہی چاولہ نے بتایا کہ ’’جے مہتا نے مجھے جو پھول اور تحائف دیے، انھوں نے مجھے بہت متاثر کیا۔ میں یہ بھی سوچتی تھی کہ اگر میرے شوہر بطور اداکار میری طرح کی زندگی گزار رہے ہوتے تو شاید میں انھیں نہیں سنبھال پاتی۔‘‘
جوہی نے مزید کہا کہ ’’بطور اداکار، آپ اس کام میں مکمل طور پر مگن ہوتے ہیں، اور میں نہیں سوچ سکتی تھی کہ میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں، جو اسی دنیا کا حصہ ہو۔ میں اس حوالے سے بہت واضح تھی۔‘‘