• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
نگران وزیراطلاعات

ماحولیاتی تبدیلیاں کرہ ارض کے لئے بڑا خطرہ ہیں، نگران وزیراطلاعات

News Editor by News Editor
نومبر 3, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات بارے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں کرہ ارض کے لئے بڑا خطرہ ہیں ،

ہمیں معاشرے کے تمام طبقات کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات بارے آگاہی دینا ہوگی، پی ٹی وی میں کلائمیٹ چینج ڈیسک کا قیام اس ضمن میں پہلا قدم ہے، آئندہ انتخابات فروری 2024 میں ہوں گے، پاکستان کے آئین میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے، ہم تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں پاکستان ٹیلی ویڑن میں کلائمیٹ چینج ڈیسک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد، وفاقی سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی سید آصف حیدر، پی ٹی وی کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز عون ساہی و دیگر بھی موجود تھے۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے آج پہلا قدم اٹھایا گیا ہے جس پر پی ٹی وی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی انتظامیہ نے مختصر وقت میں کلائمیٹ چینج ڈیسک قائم کر کے اسے علاقائی سٹیشنوں سے منسلک کیا اور اس ڈیسک پر قابل رپورٹرز کو تعینات کیا جو عوام کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات اور چیلنجوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے نجی میڈیا پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کی کوریج کیلئے اس طرز کے ماڈل کو اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری میڈیا بھی نجی میڈیا کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرے۔ انہوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور وزارت اطلاعات کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن سروس اکیڈمی اس موضوع پر صحافیوں اور محققین کو تربیت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کلائمیٹ چینج ڈیسک سے منسلک رپورٹرز موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ علاقوں کے مقامی لوگوں سے ملیں اور انہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے متعلق آگاہی فراہم کریں۔ اس ضمن میں والدین، اساتذہ اور مختلف شعبوں کے ماہرین سمیت سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں معاشرے کے تمام طبقات کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور چیلنجوں سے آگاہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میں کلائمیٹ چینج ڈیسک درست سمت میں ایک بہترین قدم ہے۔

پی ٹی وی کو موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کے بارے میں خصوصی پروگرام اور دستاویزی فلمیں تیار کرنی چاہئیں۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئندہ سال فروری میں عام انتخابات ہونے ہیں اور اس کے لئے ہماری پالیسی واضح ہونی چاہئے، انتخابات کی دوڑ میں ہمارا کوئی پسندیدہ نہیں، پاکستان کے آئین میں لکھا ہے کہ اس ملک کو اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے، ہم تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو یکساں موقع فراہم کریں گے اور اس بات کی عکاسی وزارت اطلاعات کے تمام اداروں بشمول پی ٹی وی کے پروگراموں، خبروں اور پالیسی میں بھی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے صرف رپورٹنگ اور ڈیسک کافی نہیں بلکہ اس کام پر مامور افراد کی مستقل تربیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی پوری کرہ ارض اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے، پی ٹی وی اس ضمن میں خصوصی پروگرام پیش کرے اور نیوز بلیٹن کے اندر ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق خبر یا ماڈیول ضرور شامل ہونا چاہئے۔

اس موقع پر وفاقی سیکریٹری اطلاعات ظہور احمد نے کہا کہ کلائمیٹ چینج اور ڈیزاسٹر رپورٹنگ اسپیشلائزڈ فیلڈز ہیں، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر پی ٹی وی کلائمیٹ چینج ڈیسک پر مامور عملہ کو تربیت بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ چینج کی رپورٹنگ روزانہ کی بنیاد پر ایک سرگرمی ہے اور یہ آفات سے نمٹنے کی تیاری کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تیاری کے فقدان اور قبل از وقت وارننگ کے کمزور نظام کے باعث پاکستان میں قدرتی آفات سے ہونے والا نقصان ان ممالک سے کہیں زیادہ ہے جو قدرتی آفات سے نمٹنے کی پہلے سے تیاری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی اپنے نیوز سسٹم میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق خبروں کو ترجیح دے گا۔

تقریب سے وفاقی سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی سید آصف حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک ایسی حقیقت سے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا، میڈیا کا کردار اس ضمن میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ چیلنج بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اس میں آگاہی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے پی ٹی وی میں کلائمیٹ چینج ڈیسک کے قیام کو سراہا۔ قبل ازیں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پی ٹی وی میں کلائمیٹ چینج ڈیسک کا افتتاح کیا۔ کلائمیٹ چینج ڈیسک موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عوام کو لمحہ بہ لمحہ آگاہی فراہم کرے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بڑا خطرہکرہ ارضماحولیاتی تبدیلیاںنگران وزیراطلاعات
Previous Post

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ڈیرہ اسماعیل خان دھماکے کی مذمت

Next Post

سپیکر قومی اسمبلی کی ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک اڈے میں دھماکہ کی مذمت

News Editor

News Editor

Next Post
راجہ پرویز اشرف

سپیکر قومی اسمبلی کی ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک اڈے میں دھماکہ کی مذمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading