نیو یارک (شوبز ڈیسک)ہدایت کار جیمز کیمرون کا کہنا ہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو ٹائی ٹینک میں کام نہیں کرنا چاہتے تھے، ان کا خیال تھا کہ یہ ایک بورنگ فلم ہے۔
ایک انٹرویو میں جیمز کیمرون نے انکشاف کیا کہ لیونارڈو اس رومانوی فلم میں شامل نہیں ہونا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس کو منانے کیلئے سختی سے پیش آنا پڑا، اداکار نے صرف اس وقت کام کی حامی بھری جب میں نے اسے سمجھایا کہ یہ ایک مشکل کردار ہے۔
جیمز کیمرون نے کہا کہ مجھے کبھی بھی لیونارڈو کی ذہانت پر شک نہیں ہوا۔رواں برس بلاک بسٹر فلم ٹائی ٹینک کو ریلیز ہوئے 25 سال مکمل ہوجائیں گے۔اس موقع پر 10فروری کو فلم کی تھیٹرز میں نمائش کی جائے گی۔









