لاہور( کامرس رپورٹر)نیب نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ایک ہزار سے زائد صارفین کو غیر قانونی طور پر اربوں روپے کے ریفنڈز کی تحقیقات میں ایس ڈی اوز، میٹر انسپکٹرز اور میٹر ریڈرز کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر قانونی ریفنڈز کے ذریعے قومی خزانے کو 4ارب 70کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا جس کی نیب نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ نیب70 سے 361 روپے تک فی یونٹ کے حساب سے غیر قانونی ریفنڈ دینے کی تحقیقات کر رہا ہے جو 3سالوں کے دوران فراہم کردہ ریفنڈز کے ریکارڈ پر مبنی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان 3سالوں میں من پسند صارفین کو غیر قانونی طور پر ناجائز فائدہ پہنچایا گیا، جس کے تحت مخصوص یونٹس کو 70 روپے سے 361 روپے فی یونٹ تک ریفنڈ کیا گیا۔نیب نے اس اسکینڈل کی مزید تفصیلات طلب کی ہیں جن میں صارفین کو چارج کیے گئے یونٹس اور ان کے نکالے جانے کی وجوہات بھی شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭









