پاکستانی رومانوی کامیڈی فلم "لو گرو” نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے بالی ووڈ کی معروف فلم "ہاؤس فل 5” کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی اداکاری سے سجی اس فلم نے دنیا بھر میں اب تک 55 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کیا ہے۔ خاص طور پر یوکے میں اس فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 75 ہزار پاؤنڈز کا بزنس کر کے اکشے کمار کی فلم "ہاؤس فل 5” کو پیچھے چھوڑ دیا، جس نے اسی مدت میں 56 ہزار پاؤنڈز کمائے۔
یوکے میں ریلیز کے صرف 9 دنوں میں "لو گرو” کی کمائی 266 ہزار پاؤنڈز (تقریباً 10 کروڑ پاکستانی روپے) تک پہنچ چکی ہے۔ اس کامیابی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لالی ووڈ کی فلمیں نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سینما گھروں میں بھی ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہی ہیں۔