لندن:
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف لندن میں سکھ برادری نے انوکھا احتجاج کیا، جس میں مودی کی تصویر کو سڑک پر گھسیٹا گیا اور جوتے مارے گئے۔
یہ احتجاج بھارت میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں سخت گیر اقدامات کے خلاف ردعمل کے طور پر سامنے آیا۔
سکھ مظاہرین نے لندن میں بھارت مخالف نعروں کے ساتھ بھارتی پرچم اور مودی کی تصویر کو نشانہ بنایا۔
یہ مظاہرہ پاکستان ہائی کمیشن کے باہر کیا گیا، جہاں بھارتی حکومت کی حمایت یافتہ ایک سرگرمی کو سکھ برادری نے غیر سنجیدہ اور نمائشی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کیا۔
مودی حکومت کی پالیسیوں پر نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے، اور اقلیتوں کے حقوق کی پامالی پر آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔