لاہور(سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے ہیں جہان ان کا قومی اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ ہو گا جس کے بعد صائم ایوب عید کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، ان کی برطانیہ سے آنے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔یاد رہے کہ قومی کرکٹر صائم ایوب کے ٹخنے میں جنوری میں فریکچر ہوا تھا جس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر وہ لندن میں علاج کروا رہے تھے۔