تہران (نیوز ڈیسک)ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے لبنانی صدر جوزف عون کے بیان پر سخت ردِعمل دے دیا۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لبنانی صدر اپنے ساتھ کھڑے لوگوں کو بیچتے ہیں اور اپنے خلاف کھڑے لوگوں سے خریدتے ہیں۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ لبنانی صدر نے اپنے حمایتیوں کو چھوڑ دیا، اپنا گلا گھوٹنے والوں کے پیچھے چل رہے ہیں۔