لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت درخواستیں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 13جنوری کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواستوں کے ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا وکالت نامے پر نشان انگوٹھا نہیں، درخواستوں میں دیگر مصدقہ دستاویزات لف نہیں کی گئیں۔