لاہور پولیس کے 13 اے ایس آئیز، 28ہیڈ کانسٹیبلز کے لئے خوش خبری،اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی
لاہور پولیس میں ملازمین کی پروموشن کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی چیئرمین شپ میں پرموشن بورڈ اجلاس منعقد ہوئے،
سی سی پی پی او لاہور کی زیر صدارت پرموشن بورڈ میں 13 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی،
بلال صدیق کمیانہ نے 28 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کئے،
پروموشن بورڈ میں اے ایس کی ترقی کے 27، ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی کے 69 کیسز زیر غور آئے تھے ،
کلیئر قرار دیئے گئے 13 اے ایس آئیز، 28 ہیڈ کانسٹیبلز کی اگلے عہدوں پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری،
ترقی پانے والوں میں آپریشنز، انوسٹی گیشن ونگز، سکیورٹی ڈویژن سمیت مختلف یونٹس کے افسران و اہلکار شامل،
ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی انوسٹی انوش مسعود چوہدری،
پروموشن بورڈ میں شامل تھے،
ملازمین کی ترقیوں کے معاملات تیزی سے طے کئے جا رہے ہیں،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ
ملازمین کی بروقت پروموشن سے شہریوں کی خدمت اور سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آئے گی،سربراہ لاہور پولیس