لاہور(کرائم رپورٹر) لاہورپولیس نے خفیہ اطلا ع کارروائی کرتے ہوئے ہنجروال کے علاقے سے بدنام زمانہ کورونا کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش عمران عرف کورونا کو خفیہ اطلاع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دور گئی ہے۔ ملزما عمران عرف کورونا کی وجہ سے علاقہ مکین بہت تنگ تھے۔ ملزم علاقے میں منشیات فروشی کرکے نوجوانوں کو نشے کا عادی بنا رہا تھا۔ ہنجروال تھانے کے اے ایس آئی اسلم نے کافی دنوں کی تگ ودو کے بعد آخر کار عمران عرف کورونا کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے