لاہور(کرائم رپورٹر) نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث 03 ملزمان گرفتار کر لیے۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواب ٹاؤن انسپکٹر نوید انجم اعوان کے مطابق بھتہ خور عدیل نواز، حیدر علی اور علیم علاقے میں خوف و ہراس کی علامت بنے ہوئے تھے۔ملزمان کیخلاف ہوٹل مالک نذر حسین کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی، بھتہ خوری اور فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ہوٹل مالک نذر حسین نے بتایا کہ ملزمان اس کے ہوٹل سے فری کھانا کھاتے اور مختلف وقتوں میں 50 لاکھ روپے سے زائد بھتہ بھی وصول کر چکے تھے۔
بھتہ دینے سے انکار پر ہوٹل ملازمین پر تشدد کرتے اور فائرنگ میں بھی ملوث تھے۔انچارج انویسٹی گیشن نواب ٹاؤن نے مزید بتایا کہ ملزمان کو روایتی و جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے، 03 پسٹل بھی برآمد کر لیے ہیں۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر ارتضی کمیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔