لاہور کے علاقے مصری شاہ میں انسانیت سوز واقعے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جس نے مبینہ طور پر اپنی بھابی کو نوکری کا لالچ دے کر خالی مکان میں بلا کر زیادتی کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو جھانسہ دے کر گھر بلایا گیا جہاں زبردستی اور ہاتھا پائی کے دوران وہ زخمی ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مصری شاہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شبیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے تصدیق کی ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔