لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، پی ڈی ایم اے پنجاب الرٹ
راولپنڈی 49 ملی میٹر مری 25 جہلم 35 منڈی بہاوالدین 29 گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ترجمان پی ڈی ایم اے
لاہور شیخوپورہ حافظ آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ لیہ سرگودھا اور نارووال میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے
آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے
بارشوں کا سپیل 8 اکتوبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے
پنجاب کے تمام دریاؤں ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا
پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ڈی جی عرفان کاٹھیا
1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے
نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ہدایت
شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے
عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم
بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔ ڈی جی
ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر یں۔ترجمان