شہباز گل

لاہور ،شہباز گل پر انڈے پھینکنے کے کیس میں 5 سال بعد لیگی کارکنوں پر فردِ جرم عائد

لاہور(کورٹ نیوز ) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران سیاہی اور انڈے پھینکنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ،جوڈیشل مجسٹریٹ سعد الرحمان نے واقعے کے تقریبا پانچ سال بعد مقدمے میں نامزد مسلم لیگ (ن )کے کارکنان غلام عباس اور طارق جٹ پر فرد جرم عائد کر دی۔

لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ سعد الرحمان نے شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے مقدمے کی سماعت کی، عدالتی حکم پر تمام ملزمان نے پیش ہوکر اپنی اپنی حاضری مکمل کروائی، اس دوران ملزمان کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی گئی، جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد عدالت نے لیگی کارکنوں غلام عباس اور طارق جٹ پر فرد جرم عائد کردی۔عدالت نے ملزمان کے انکار کے بعد استغاثہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں