سرکاری ہسپتالوں

لاہور ،سرکاری ہسپتالوں میں فری میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی سہولت فراہم، خصوصی کاﺅنٹرز قائم

لاہور(ہیلتھ نیوز )لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بنوانے والے شہریوں کیلئے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی۔شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں فری میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ سینٹرز قائم کر دیئے گئے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کے مطابق شہری اب سرکاری ہسپتالوں سے مفت میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے، ابتدائی مرحلے میں لاہور کے 13 سرکاری ہسپتالوں میں فری ڈرائیونگ لائسنس فٹنس سرٹیفکیٹ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ ڈی ایچ کیو میاں میر ہسپتال، ڈی ایچ کیو مزنگ، جنرل ہسپتال غازی آباد اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سبزہ زارمیں خصوصی میڈیکل کاﺅ نٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، اس کےعلاوہ گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ، بلال گنج، سوڈیوال، کاہنہ، رائیونڈ اور سوامی نگر بھی اس سہولت میں شامل ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہے، جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس کی روک تھام کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ آن لائن میڈیکل ویری فکیشن سے شفافیت، جوابدہی اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں