لاہور ہائیکورٹ

لاہورہائیکورٹ بیوی کے ازدواجی استحصال سے متعلق کیس میں گرفتار شوہر کی ضمانت منظور

لاہور (کورٹ نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کے ازدواجی استحصال سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے بیوی کو قرض کے بدلے دوسرے مرد کے پاس بھیجنے کے الزام میں گرفتار شوہر کی ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس محمد امجد رفیق نے 13 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیاجسے عدالتی نظیر قراردے دیاگیا۔ فیصلے کے مطابق پاکستان پینل کوڈ میں ازدواجی استحصال کا کوئی مخصوص جرم موجود نہیں،شوہر کی جانب سے بیوی کو ناجائز تعلقات پر مجبور کرنے کے مختلف پہلوﺅ ں پر قوانین لاگو ہو سکتے ہیں۔

فیصلے کے مطابق ازدواجی استحصال کو باقاعدہ فوجداری جرم قرار دینے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے،خواتین کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ ازدواجی استحصال سے متعلق قانون متعارف کرائے،طویل تاخیر، میڈیکل و ویڈیو شواہد کی عدم دستیابی اورشریک ملزم کی ضمانت پر ملزم کو رعایت دی گئی۔ ملزم محمد اجمل کی 5 لاکھ روپے کےمچلکوں کے عوض بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظورکی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں