منکی پاکس

لاہور، منکی پاکس کے مزید 2 نئے کیسز رپورٹ، محکمہ صحت میں تشویش کی لہر

لاہور(ہیلتھ نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں منکی پاکس کے مزید دو نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت پنجاب کے حکام اور طبی ماہرین میں تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی ۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال لاہور میں منکی پاکس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 54 ہو چکی ہے۔طبی ماہرین نے ان دونوں مریضوں کے لوکل ٹرانسمیشن یعنی مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، متاثرہ خواتین کی کوئی بیرونِ ملک ٹریول ہسٹری (سفر کا ریکارڈ) موجود نہیں ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ وائرس اب شہر کے اندر ہی ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہو رہا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ دونوں نئے مریض خواتین ہیں جن کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں میو اسپتال لاہور کے مخصوص وارڈ میں داخل کر کے زیرِ علاج رکھ دیا گیا ہے۔محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں