لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو لاہور میں کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں محمود الرشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی،
واضح رہے کہ میاں محمود الرشید پر کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا الزام ہے،دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہاﺅس جلا گھیرا کے مقدمے میں بریت کےخلاف اپیل کی سماعت مقدمہ ڈی لسٹ ہونے کی وجہ سے نہ ہوسکی،پولیس نے رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کو عدالت پہنچایا تھا، عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا۔









